روہنگیا بحران پر ہندوستان ہماری مدد کرے : شیخ حسینہ

کلکتہ : وشو بھارتی یونیورسٹی میں منعقد سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیائی رفیوجیوں کی میانمار واپسی میں ہندوستان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بنگلہ دیش میں پناہ دیا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ رفیو جی جلد سے جلد اپنے وطن واپس چلے جائیں ۔میانمار حکومت سے بات چیت او راس مسئلہ حل کرنے میں ہندوستان کو ہماری مدد کرنی

چاہئے ۔شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ۱۱؍ لاکھ روہنگیائی رفیو جیوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ روہنگیائی شہریوں کو اپنے مادر وطن لوٹنے کا پورا حق ہے او راس کے لئے ہمیں مل جل کر میانمار حکومت سے بات چیت کرکے روہنگیائی رفیوجیوں کو ان کے وطن دوبارہ آباد کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ روہنگیائی بھی اپنے وطن لوٹنے کے متمنی ہیں مگر حالات سازگار نہیں ہونے کی وجہ سے وہ لوٹ نہیں پارہے ہیں اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ان رفیوجیوں کی وطن واپسی کے لئے کوشش کریں او رانہوں نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ میانمار حکومت سے بات چیت کے انتظامات کروائیں ۔