چوتھے مقابلے میں نیوزی لینڈکامیاب
ہیملٹن۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کپتان ویراٹ کوہلی کو آرام دیئے جانے کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ونڈے میں ہندستانی ٹیم انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس کو آٹھ وکٹ کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستان اس شکست کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے آگے ہے ۔ کوہلی کی غیر موجودگی میں روہت شرما نے ٹیم کی کمان سنبھالی لیکن اپنے200 ویں ونڈے میں روہت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتنے کے بعد ہندستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندستانی ٹیم کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کا سامنا نہیں کر سکی اور 30.5 اوور میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے بعد صرف 93 رنز کے ہدف کا تعاقب میں نیوزی لینڈ نے14.4 اوور میں صرف دو وکٹ کے نقصان پر93 رنز کا معمولی ہدف حاصل کر لیا اور کھانے کے وقفہ سے پہلے ہی میچ ختم کر دیا۔ مکمل ونڈے 50 اوورتک بھی نہیں ہوسکا ۔ نیوزی لینڈ کیلئے ہنری نکولس نے 30 اور راس ٹیلر نے 37 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ٹیم نے 14.4 اوور کامیابی حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم کو پہلا جھٹکا فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے دیا۔ انہوں نے مارٹن گپٹل (14) کو ہردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد بھونیشور نے کیوی کپتان کین ولیمسن (11) کو وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر نیوزی لینڈ کا دوسرا وکٹ گرایا۔مارٹن گپٹل نے صرف چار گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی 14 رنز کی تابڑ توڑ اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہنری نکولس نے (ناٹ آؤٹ 30) نے 42 گیندوں کا سامنا کیا جس میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کیوی کپتان ولیمسن نے آؤٹ ہونے سے پہلے 18 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنائے ۔ راس ٹیلر نے 37 رنز کی اپنی اننگز میں صرف 25 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے دو چوکے اور تین چھکے لگائے ۔سیریز میں اب تک شاندار بولنگ کرنے والے یجوینندر چہل خاصے مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے2.4 اوور میں32 رنز دیے ۔قبل ازیںہندستانی ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی اور اس کی اوپننگ جوڑی پہلی وکٹ کے لئے صرف21 رنز ہی جوڑ سکی۔ کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے شکھر دھون(13) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر مہمان ٹیم کو پہلا جھٹکا دیا۔ دھون نے اپنی 13 رنز کی اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا مارا۔ بولٹ نے23 رنز کے اسکور پرکپتان روہت شرما(7) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر ہندستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اپنا200 واں ونڈے کھیل رہے ہٹ مین روہت 23 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد بولٹ نے اپنا پہلا میچ کھیل رہے شبھمن گل9 رنز کا بھی اپنی ہی گیند پر کیچ لپک کر ٹیم کو تیسرا جھٹکا دیا۔کولن ڈی گرینڈہوم نے بولٹ کا مکمل ساتھ دیا ۔گرینڈہوم نے امباٹي رائیڈو اور دنیش کارتک کو کھاتہ کھولنے سے پہلے ہی پویلین کی راہ ایک ہی اوور میں دکھا دی۔ کیدار جادھو (1) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر اپنا چوتھا وکٹ لیا۔ ہندستان نے 14 ویں اوور میں صرف 35 رنز کے اسکور پر اپنے چھ وکٹ کھو دیئے تھے ۔بولٹ نے 10 اوور میں 21 رن پر پانچ وکٹ اور مین آف دی میچ بنے ۔