اوٹکور۔/23جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایچ سی یو کے طالب علم ماسٹر روہت ویمولا کی خودکشی پر ایس آئی او یونٹ، ایم پی جے، ویلفیر پارٹی آف انڈیا ( ڈبلیو پی آئی ) یونٹ اوٹکور کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا۔ مقامی تحصیلدار اوٹکور دفتر پر کیا گیا۔ ایک احتجاجی ریالی منظم کرتے ہوئے تحصیلدار جناب وسنت کمار، ایم پی ڈی او وجئے اماں کو ایک احتجاجی یادداشت پیش کی گئی جس میں خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ان قائدین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی انتظامیہ کے دلت طلباء کے ساتھ کئے گئے رویہ کے خلاف مذمت کرتے ہوئے اس معاملہ میں ملوث تمام خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسکالر روہت کی خودکشی پر سارے ملک میں احتجاج اور چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راؤ سے پرزور اپیل کی ہے کہ خاطیوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔ اس دھرنے اور احتجاجی موقع پر جناب عبدالرشید نگری صدر ایس آئی او، جناب کاظم حسین صدر ضلع ایم پی جے، جناب امتیاز نگری ویلفیر پارٹی آف انڈیا، محمد منصور کونسلر ڈبلیو پی آئی اوٹکور، جناب عبدالرحمن صدر مقامی ایم پی جے ، جناب مجیب حسن سکریٹری ایس آئی او اوٹکور، محمد جاوید امرجنتہ، منظور احمد گنتہ، ضلع صدر ایم پی جے کاظم حسین اور ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی رکن زیڈ پی ٹی ایل موجود تھے۔