کھٹمنڈو ۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے روہت پوڈیل سب سے کم عمر میں نصف سنچری بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انہوں نے ہندستان کے سچن تندولکر اور پاکستان کے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ روہت نے دبئی میں متحدہ عرب عمارات کے ساتھ خلاف دوسرے ونڈے میچ میں نصف سنچری (55رنز،58 گیندیں،7 چوکے) بنائی۔ ان کی عمرمحض 16 سال ،146 دن ہے۔ روہت نے 23 سال قدیم آفریدی کا ریکارڈ توڑا۔ آفریدی نے 16 سال217 دن میں 1996 میں نصف سنچری بناکرریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ جبکہ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر مین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ سچن تندولکر کے نام ہے۔ انہوں نے 16 سال 213 دن کی عمر میں پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اب روہت نے ان دونوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔آئی سی سی کے مطابق روہت کو نیپال کرکٹ کے مستقبل کا اسٹار ماناجارہاہے۔ سال 2016 میں وہ انڈر19 ونڈے میچ میں ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولرکملیش ناگ کوٹی کی 5 گیندوں پر 24 رن بناکر سرخیوں میں آئے تھے۔