روہت شرما کی صحتیابی پر ہندوستان کی نظر

پرتھ ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا میں جاری ٹرائی سیریز کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف اپنے عملاً سیمی فائنل میں روہت شرما کی صحت یابی پر اپنی نظریں مرکوز کی ہوئی ہیں۔ اس سیریز میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف2 اور انگلینڈ کے خلاف ایک میچ میں شکست ہوچکی ہے۔ روہت کے زخمی ہوجانے کے سبب بیٹنگ آرڈر متاثر ہوا ہے۔