روہت ایک خوبصورت کھلاڑی : مارٹن کرو

سڈنی ۔ 20 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار کرنے والے روہت شرما کی سنچری سے متاثر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو نے کہا کہ یہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین ایک خوبصورت کھلاڑی ہے جس نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر صحیح کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کوارٹر فائنل میں 137 رن بنانے سے قبل ورلڈ کپ کے چھ مہینوں میں صرف 159 رن بنایا تھا اور ان کی پہلی ورلڈ کپ سنچری پر مارٹن کرو کافی متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے شکھر دھون کے جارحانہ کھیل کی بھی ستائش کی ۔