ممبئی۔24 ستمبر(سیاست ڈاٹ کا م) پاکستان اور ہندوستان کے میچ میں کارکردگی کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو یا زیرو بنادیتی ہے۔ سابق کپتان سنیل گاواسکر نے کہا ہے کہ اس وقت دھون اور روہت شرما کی جوڑی سب سے زیادہ خطرناک اوپننگ جوڑی ہے۔ان دنوںکھلاڑیوں نے ان کی بات درست ثابت کرتے ہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف سوپر4 مقابلے میں سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو 210 رنز کا آغاز فراہم کرکے پاکستانی بولنگ کے تمام تر دعووں کی قلعی کھول دی۔