روڈ شو تشدد کیلئے باہر کے افراد ذمہ دار امیت شاہ کے ’کنگال بنگلہ‘ ریمارکس پر ممتا بنرجی کی برہمی

کولکتہ ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ امیت شاہ کو ان کے ’کنگال بنگلہ‘ کے ریمارکس پر کان پکڑ کر معافی کیلئے مجبور کیا جانا چاہئے۔ ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ امیت شاہ کی پارٹی ریاست کے عوام میں تقسیم کے مقصد سے سی آر پی ایف کی گاڑیوں میں رقومات منتقل کررہی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست میں رقومات کی منتقلی کو روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات محض انتخابی ادارہ کی جانب سے کولکتہ کے کمشنر کی تبدیلی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ٹی ایم سی نے کہا کہ روڈ شو تشدد کیلئے باہر کے افراد ذمہ دار ہیں۔