حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس نے ایک اور روڈی شیٹر کے خلاف انسداد غنڈہ گردی قانون کے تحت کارروائی کو انجام دیا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبر آباد کے مطابق بدنام زمانہ روڈی شیٹر 34 سالہ مکرم عرف پپو عرف اکرم ساکن مولا علی ملکاجگیری کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ۔ مکرم 38 مجرمانہ نوعیت کے واقعات میں ملوث ہے ۔ جس کو اس نے سائبر آباد حدود میں انجام دیا ۔۔