روڈی شیٹرس اور غنڈہ عناصر کو انتباہ

حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد مسٹر پرکاش ریڈی نے روڈی شیٹرس اور غنڈہ عناصر کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی غیر سماجی حرکت کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا جائے گا ۔ انہوں نے آج راجندر نگر ڈیویژن کے روڈی شیٹرز کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تمام روڈی شیٹرز کو پولیس اسٹیشن راجندر نگر طلب کیا ۔ بعد ازاں راجندر نگر اے سی پی آفس میں میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روڈی شیٹرز کو پابند کردیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی غیر سماجی حرکت کو برداشت نہیں کیا جایء گا ۔ مسٹر پرکاش ریڈی سخت ڈسپلین کیلئے جانے جاتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اے سی پی راجندر نگر مسٹر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ تمام روڈی شیٹرز کی شیٹ کی جانچ کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں پولیس اسٹیشنوں معین آباد ، مائیلاردیوپلی اور راجندر نگر کے تحت کل 75 روڈی شیٹرز ہیں جن میں آج 60 روڈی شیٹرس حاضر ہوئے ۔