روپیہ 71روپے فی ڈالر کے قریب

ممبئی31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) خام تیل کے بڑھتی قیمت اور درآمد کنندگان کی ڈالر خرید سے روپیہ مسلسل تیسرے دن گرتے ہوئے آج پہلی بار 71 روپے فی ڈالر سے نیچے آگیا۔ جمعرات کو ہندستانی کرنسی 15پیسے کی گراوٹ پر 70.73روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی آج یہ 22 پیسے ٹوٹ کر 70.95روپے فی ڈالر پر کھلی اور گرتے ہوئے 71.05روپے فی ڈالر تک گر گئی۔

ستمبر کے پہلے ہفتے میں سبھی بینک کھلے رہیں گے :حکومت
نئی دہلی31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سوشل میڈیا میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں مختلف وجوہات کے سبب بینکوں میں چھ دن کام کاج نہ ہونے کی افواہ پھیلائی جارہی ہے جس کے پیش نظر حکومت نے جمعہ کو واضح کیا کہ بینک صرف 2 ستمبر (اتوار کے روز) اور 8 ستمبر یعنی دوسرے ہفتہ کے روز ہی بند رہیں گے ۔ باقی روز بینکوں میں عام دنوں کی طرح کام کاج ہوگا۔