سری لنکا کیخلاف پہلے ٹسٹ میں میزبان انگلش ٹیم کا مستحکم موقف
لارڈز، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مڈل آرڈر بیٹسمن جوو روٹ کی شاندار سنچری کے بل بوتے پر انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے روز آج یہاں اپنی برتری برقرار رکھی جیسا کہ میزبانوں نے لنچ تک تین وکٹیں کھوکر 129 رنز کا اضافہ کرلیا اور 473/8 پر ابتدائی سیشن ختم کیا۔ روٹ 152 اور لیام پلنکٹ 2 پر ناٹ آؤٹ تھے۔ قبل ازیں کل مہمان کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر السٹیر کک کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا تھا۔