رونالڈو کے نام سے کہکشاں منسوب

ہمپشائر ۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیائے فٹبال پر تو پرتگال اور رئیل میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کا راج قائم تھا ہی اب وہ خلاپر بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے نظر آنے والے ہیں آخر ایک کہکشاں کا نام جو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ جی ہاں ماہرین فلکیات نے زمین سے 12.9 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع متعدد ستاروں پر مشتمل کہکشاں سی آر 7 کو گزشتہ دنوں دریافت کیا اور اسے دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو کے نام سے منسوب کردیا۔ اس کہکشاں کو پرتگال کی لزبن یونیورسٹی اور نیدرلینڈ کی لیڈین آبزرویٹری کے ماہرین نے دریافت کیا اور انہیں انہوں نے اسے پرتگالی اسٹار رونالڈو کے نام پر سی آر 7 کا نام دیا۔