ریاض۔3 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عرب خاتون نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے ، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رونالڈو کے کلب رئیل میڈرڈ کی کامیابی پر خوشی منانے پر شوہر نے اس سے بدکلامی کی اور مارا پیٹا۔ خاتون نے کہا ہے کہ میری تضحیک کی گئی جس پر میں خلع چاہتی ہوں۔خاتون نے کہا کہ رونالڈوکی ٹیم نے انکے حریف کھلاڑی لیونل میسی کی ٹیم کو شکست دی جوکہ شوہر کی پسندیدہ ٹیم ہے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کی شکست پر ناراض شوہر نے میری خوشی کو دیکھ برداشت سے باہرہوئے اور مجھ سے بدکلامی کرنے کے علاوہ مجھے پیٹا جس کے بعد میں اپنے والدین کے گھر آگئی اور خلع کی درخواست داخل کردی۔