رونالڈو کی ریکارڈ 23 ہیٹ ٹرک، رئیل میڈرڈ کامیاب

میڈرڈ ۔8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اسپینش فٹ بال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیںاورموجودہ دور کے دو عظیم ترین فٹ بالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان سبقت اور خود کو بہتر ثابت کرنے کی جنگ بھی جاری ہے۔لالیگا میں پرتگالی اسٹار رنالڈو نے ریکارڈ 23 ویں ہیٹ ٹرک اسکور کرکے رئیل میڈرڈ کو سیلٹا ویگو کے خلاف تین گول سے فتح دلادی۔ یہ فاتح ٹیم کی مسلسل 18 ویں کامیابی ہے۔ رئیل نے اس کے ساتھ ہی اپنے سب سے بڑے حریف کلب بارسلونا کا مسلسل کامیابیوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا جو اس نے اکتوبر 2005 اور جنوری 2006 کے درمیان بنایا تھا۔دریں اثنا کورڈوبا نے ایتھلیٹک بلبائو کو ایک گول سے شکست دی ہے۔ یہ اس کی سیزن میں پہلی کامیابی ہے۔ فاتح ٹیم کیلیے اہم گول نبیل غلاس نے اسکور کیا دوسری جانب ملاگا نے ڈیپورٹووا کو 1-0 سے شکست دی۔