روسٹوف آن دان۔29 جون(سیاست ڈاٹ کام)یوروگوئے کے کپتان ڈیگوگوڈن ورلڈکپ کے ناک آوٹ مرحلے میں پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی راہ میں سب سے بڑی دیوار بننے کیلئے تیار ہیں۔ ایٹلیٹکو میڈرڈکی نمائندگی کرنے والے ڈیگوگوڈن سے بہتر حکمت عملی کوئی بھی مرتب نہیں کرسکتا جو رونالڈوکیخلاف اسپینش لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔اگرچہ گوڈن کی موجودگی میں رونالڈو نے ایٹلیٹکو کیخلاف دوہیٹ ٹرکس اسکور کی ہیں لیکن گزشتہ بیس میں سے تیرہ میچوں میں پرتگالی کھلاڑی گول کرنے سے محرومی کا بھی شکار رہے اور یہی حقیقت ڈیگو گوڈن کے حق میں جاتی ہے۔علاوہ ازیں اس مقابلے میں بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لویس سوریز بھی توجہ کے مرکز ہوں گے اور ٹیم کو ان سے کامیابی میں اہم رول ادا کرنے کی امید ہے۔