لزبن ۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پرتگالی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ وہ سیزن 2016 میں 88 ملین ڈالرز آمدنی کے ساتھ فوربز میگزین کی فہرست میں پہلی مرتبہ پہلے مقام پر آئے ہیں۔ انہوں نے ارجنٹیناکے لیونل میسی کو اس اعزاز سے محروم کیا جو 81ملین ڈالرز سے دوسرے نمبر پر ہیں۔