بارسیلونا۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو پھر ایک مرتبہ فاتح کی حیثیت سے اُبھر آئے جب اس کی ٹیم نے الکلاسیکا کے کیمپ نوو پر کھیلے گئے ایک مقابلے میں بارسیلونا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے شکست دی۔ اس طرح میزبان ٹیم کی لگاتار 39 کامیابیوں کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا۔ جیرار ڈپیکے نے گزشتہ روز سرے ایک شاندار شاٹ لگاتے ہوئے میزبانوں کو سبقت دلائی تھے اور اس اس ٹیم کے کوچ اور سابق افسانوی فٹبال ہوان کرائیوف کو انداز دیا گیا تھا۔ میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس کو ان کے کیریئر کا 21 واں سرخ کارڈ دکھائے جانے کے بعد کریم جن زیما نے جلد ایک گولی بناتے ہوئے اسکور کو حریفوں کے مساوی کرلیا تھا، لیکن بعد میں رونالڈو نے دوسرا گول بنالیا۔ اس فتح کے بعد تیسرے مقام کی حامل میڈرڈ پر براکا (بارسیلونا) کی سبقت بھی 7 پوائنٹس تک گھٹ گئی جبکہ ہنوز 7 مقابلے باقی ہیں۔ کلاسیکو میں پہلی اہم کامیابی کے بعد میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے کہا کہ ایک طاقتور ٹیم اور اچھے کھلاڑیوں کے خلاف مجھے اپنے کھلاڑیوں کے دونوں انداز دفاع اور حملے بہت پسند آئے‘‘۔ کرائیوف کو انتہائی جذباتی انداز میں وداعی عمل میں آئی۔ اس موقع پر موجود 90,000 شائقین نے پہلے شکریہ ہوان‘‘ درج تھا۔ علاوہ ازیں براکا ٹیم کی جرسی بھی دکھائی جس پر 14 نمبر درج تھا۔ ڈچ کھلاڑی ہوان اپنے کیریئر کے دوران ایبی ہی جرسی پہنا کرتے تھے۔ یوروپی چمپین شپ کیلئے جاری مثالی دور میں بارسیلونا کا افسوسناک اختتام تھا کیونکہ اکتوبر کے دوران سلیوا میں شکست کے بعد ان کی بعد مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے والی اس ٹیم کو آج پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ براکا کے کوچ لوئیس ایزکیلئے نے کہا کہ ’’پہلے گول نے ہمیں نقصان پہونچایا، ہمیں پست حوصلہ کیا اور ہمیں ہمارے مضبوط مقام سے ہٹا دیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک نہ ایک دن یہ ہونا ہی تھا جو آج ہوگیا۔ اب ہمیں چمپینس لیگ کی تیاری کرنا ہے۔ کچھ آرام کے بعد آگے بڑھتے رہنا ہے‘‘۔ بارسیلونا بہتر انداز میں کھیل کا آغاز کیا تھا لیکن لوئس ساؤریز نے ایک بہترین موقع کھودیا جس کا میڈرڈ نے خوب فائدہ اُٹھایا۔