رونالڈو نے انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈس جیت لیا

ابوظہبی۔31ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )پرتگالی اسٹرائیکر اوررئیل میڈرڈ کے کرسٹیانورونالڈو نے سال کے بہترین کھلاڑی 2014 کا ایوارڈ جیت لیا۔انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈز کی سالانہ تقریب دبئی میں ہوئی۔پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالررونالڈو کو ’’بیسٹ پلیئر آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔رونالڈو کو فیفا بیلن ڈی آرایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ یہ ایوارڈ دو مرتبہ جیت چکے ہیں۔ بائرن میونخ کے مہدی بناشیا کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو انسیلوٹی کو کوچ آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا جبکہ اسی کلب کے صدر فلورنٹینو پیریز کو بہترین صدر کا ایوارڈ دیا گیا۔رونالڈو نے ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سخت محنت کے صلے میں مجھے ایک اور ٹرافی سے نوازا گیا ہے۔ میں رئیل میڈرڈ کلب، کوچ اور تمام کھلاڑیوں کاتہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ ان کے تعاون کی وجہ سے اسپینش لیگ کا گزشتہ سیزن میرے لئے شاندار رہا۔واضح رہے کہ انہوں نے حال ہی میں برطانوی نشریات اسپورٹس پرسنالٹی آف سی ایر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ رونالڈو نے چیمپئنز لیگ میں ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ گول بنانے کا اعزاز حاصل کیا اوررونالڈو نے رئیل میڈرڈ کو 10ویں مرتبہ لالیگا خطاب جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔رونالڈونے اسپینش لالیگا میں 200میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 گولس بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔