روم۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ریئل میڈرڈ نے روما کی ٹیم کو زبردست کھیل کے بعد 2-0 گولز سے شکست دی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی ، جبکہ دوسرے ہاف میں ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر بھرپور حملہ کر کے ایک گول کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد کھیل کے 86 ویں منٹ میں رونالڈو کی ٹیم نے ایک اور گول اسکور کر کے کامیابی یقینی بنا لی۔