میڈرڈ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کرسٹیانورونالڈو نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورریئل میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچادیا۔آخری 8 ٹیموں کے مقابلوں میں ریئل میڈرڈ نے ایف سی شالکے کو 1-3 سے شکست دی۔چیلسی نے گلاٹسارے کیخلاف 0-2 سے کامیابی اپنے نام کرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔یوئیفا چیمپئنز لیگ کے آخری 16مقابلوں میں ریئل میڈرڈ نے ایف سی شالکے آمنے سامنے ہوئے۔ کھیل کے21ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کو برتری دلادی۔ حریف ٹیم کی جانب سے ٹیم ہگ لینڈ نے کھیل کے 31ویں منٹ میں گول کرکے میچ کا اسکور برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں 74ویں منٹ میں ریئل میڈرڈکے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کیا۔ اس کے اگلے ہی لمحے الیورومورٹا نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔شالکے آخری منٹ تک کوئی گول نہ کرسکی۔