لندن ۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیمپئنز فٹبال لیگ کے سیمی فائنل میں لیور پول کی ٹیم کو روما کے خلاف 4-2 گولس سے شکست ہو ئی لیکن مجموعی برتری کی بنیاد پر لیور پول نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں لیور پول اور روما میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔ٹیم لیور پول نے 9 ویں منٹ میں گول بناکر برتری حاصل کی، 15 ویں منٹ میں لیور پول کے جیمز مائلنر نے غلطی سے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ 25 ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر لیور پول نے شاندار گول کر کے برتری حاصل کی۔روما نے واپسی کی اور وقفے وقفے سے تین مرتبہ گیند کو جال میں پہنچا کر 4-2 سے فتح حاصل کی تاہم یہ جیت ان کے کام نہ آ سکی۔ لیور پول نے 7-6 کی مجموعی برتری سے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ رئیل میڈرڈ کے خلاف ہوگا۔