مدینہ منورہ ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حج 2016ء کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ معظمہ پہنچنے والے لاکھوں عازمین حج کے منجملہ 70,7000 عازمین حج نے مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ اقدس ؐ کی زیارت کی۔ ان میں سے 5,92,514 عازمین زیارت کے بعد مکہ معظمہ واپس ہوئے ماباقی 15094 عازمین ہنوز مسجد نبوی ؐ میں مصروف عبادت ہیں۔ آج مزید 1,14,000 عازمین کو مکہ روانہ کیا گیا۔ مدینہ منورہ میں عازمین کیلئے مؤثر انتظامات کرنے 10,956 کنٹراکٹرس کو ذمہ داری دی گئی ہے جو عازمین کو مدینہ منورہ کی 590 ہوٹلوں اور دیگر فرنشیڈ اپارٹمنٹوں میں ٹھہرا رہے ہیں۔ 67 عازمین دواخانوں میں شریک ہیں۔ غیرقانوی طور پر داخل ہونے والے عازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ مقدس شہر مکہ معظمہ کو جانے والی تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔