دوباک میں سلائی مشینوں کی تقسیم ، ایم ایل سی محمد فاروق حسین کا خطاب
دوباک ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دوباک منڈل کے اطراف و اکناف کے 22 مواضعات میں 68 سلائی مشینوں کی دوباک رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی اور ایم ایل سی فاروق حسین کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی تشکیل سے قبل مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا جارہا تھا ۔ سابقہ حکومتوں میں مسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ لیکن تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مسلمانوں سے ہمدردانہ سلوک کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جناب چندر شیکھر راؤ کئی طرح کے فلاحی اقدامات کررہے ہیں ۔ مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا اور تعلیم کے ذریعہ اپنی غربت کو دور کرلینے کا مشورہ دیا ۔ اگر مسلمان تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں تو غریبی خود بخود دور ہوجائے گی ۔ مسلمانوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے حکومت تلنگانہ نے 204 اقلیتی اقامتی اسکولس قائم کئے ہیں ۔ ان اقلیتی اقامتی اسکولوں میں بچیوں کو اعلیٰ اعلیٰ انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر استفادہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ اس موقع پر دوباک رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی کی خوب ستائش کی کہا کہ ایم ایل اے رام لنگا ریڈی کے نظروں میں ہندو مسلم دو آنکھوں کے مانند ہیں ۔ اس موقع پر دوباک رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی نے اجلاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ مسلمانوں کو ریاست تلنگانہ میں 12 فیصد تحفظات دینے کے لیے کے سی آر کوشش کررہے ہیں ۔ مسلمان جتنے امن و امان کے ساتھ ریاست تلنگانہ میں رہ رہے ہیں اتنا کسی بھی ریاست میں نہیں ہیں۔ غریب مسلمانوں کو شادی کے موقع پر شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ 75116 روپئے امداد کررہے ہیں ۔ مسلمان بھی ٹی آر ایس پارٹی کو مستحکم و مضبوط کرتے ہوئے وابستگی کا ثبوت دیں ۔ اس موقع پر مشینیں حاصل کرنے والی خواتین نے وزیر اعلی کے سی آر کا ایم ایل سی فاروق حسین و ایم ایل اے رام لنگا ریڈی کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کے ہمراہ زیڈ پی ٹی سی کوتمی مہیش ، ایم پی پی پدما سری راملو مارکیٹ کمیٹی چیرمین یلاریڈی ، دوباک مسجد کمیٹی صدر محمد آصف و دیگر موجود تھے ۔۔