روس کے خلاف سعودی کا مقابلہ عوامی توجہ کا مرکز

ماسکو۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 14جون کو روس میں ہورہا ہے اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان ٹیموں کو 8 گروپوںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان روس کے ساتھ یوراگوائے، مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دریں اثناء ٹویٹر کے تازہ ترین جائزے میں واضح کیا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران فٹبال ورلڈ کپ پر تبصرہ کرنے والوں میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر آچکا ہے۔ جاپان پہلے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ 97فیصد سعودی شہریوں نے ورلڈ فٹبال کپ دیکھنے کیلئے غیر معمولی جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ 43فیصد ورلڈ فٹبال کپ کے میچز دیکھنے کی تیاریاں کئے ہوئے ہیں۔ 92فیصد ٹویٹر کے ذریعے ورلڈ فٹبال کپ کے میچ دیکھنے کا اہتمام کریں گے۔