روس کی ناکامی سے مشرق وسطیٰ کی تباہی کا اندیشہ:اسد

دمشق۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے اپنے تبصرے میں جو آج نشر کیا گیا کہا کہ روس کی فوجی مداخلت جو شام میں جاری ہے اگر ناکام ہوجائے تو اس سے پورے مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیل جائے گی ۔ روس ، شام ، عراق اور ایران کے درمیان اتحاد کامیاب ہونا چاہئیے ورنہ پورا علاقہ تباہ ہوجائے گا ۔ وہ ایران کے سرکاری ٹیم کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ روس نے چہارشنبہ کے دن شام میں فضائی حملے شروع کردئے ہیں اور اس کا اصرار ہے کہ ان حملوں کا مقصد دولت اسلامیہ گروپ کے ٹھکانوں کی تباہی ہے ۔ لیکن مخالفین بشمول امریکہ کا دعویٰ ہے کہ روس کی فضائی بمباری سے مغرب کی حمایت یافتہ اعتدال پسند اپوزیشن ہے جو صدر بشارالاسد کی مخالف ہے ۔ بشارالاسد نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس اتحاد کی کامیاب کے امکانات عظیم ہیں اور غیراہم نہیں ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر انتباہ شائع کیا ہے کہ اگر روس ناکام ہوجائے تو اس کی شام کو بھاری قیمت چکانی ہوگی ۔