دمشق۔7جنوری(سیاست ڈاٹ کام)شامی ہیومن رائٹس مبصر کا کہنا ہے کہ دمشق کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پرروس اور شامی فضائیہ کے حملوں میں 17 افراد مارے گئے ۔ شامی ہیومن رائٹس مبصر عبدا لرحمن کے مطابق بمباری رہائشی علاقے میں کی گئی جس میں مزید تین مقامات پر کی جانے والی بمباری میں 35افراد زخمی بھی ہوئے ۔ذرائع کے مطابق شامی شہر مشرقی غوطہ واحد علاقہ ہے جو باغیوں کے زیر کنٹرول مانا جاتا ہے ،روسی اور شامی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہوئے ،ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔