روسی ایتھلیٹ یولیا اسٹیپانووا کو المپک میں شرکت کی اجازت

ماسکو۔2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز نے روس میں ڈوپنگ کے خلاف آواز بلند کرنے وال روسی ایتھلیٹ یولیا اسٹیپانووا کی انفرادی ایتھلیت کی حیثیت سے اولمپک میں حصہ لینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔یولیا نے روس میں ڈوپنگ میں ملوث ایتھلیٹس کا پردہ فاش کیا تھا جس نے ڈوپنگ کے مسائل کا منظر عام پر لانے میں کافی مدد کی ۔یورپیئن ایتھلیٹکس کی جانب سے منظوری کے بعد یولیا اب 6  جولائی کو 800 میٹر ریس کے ذریعہ واپسی کر سکتی ہیں جہاں ایمسٹرڈیم میں ہونے والے کانٹی نینٹل چیمپیئن شپ میں ان کی شرکت کی منظوری دے دی گئی ہے۔