لندن ، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روس کے اتھلیٹس جو غیرقانونی ادوایات استعمال کرنے کے الزام سے انکار کرتے ہیں انھیں برازیل کے شہر ریو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں سے صرف پندرہ دن پہلے پتہ چلے گے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔ کھیلوں کے تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کی عدالت نے کہا کہ وہ اتھلیٹس اور اتھلیٹکس کی گورننگ باڈی آئی اے اے ایف کے ساتھ معاہدے پر پہنچ گئی اور 21 جولائی کو فیصلہ سنائے گی۔ آئی اے اے ایف نے روسی اتھلیٹکس فیڈریشن کے اولمپکس میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ ان پر وسیع پیمانے پر ’ڈوپنگ‘ یا ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزامات عائد ہوئے۔ لیکن 68 کھلاڑی جن پر یہ الزامات نہیں ہیں ان کا کہنا کہ انھیں اولمپکس میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہئے۔ روسی اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ جن روسی کھلاڑیوں پر ایسا کوئی الزام نہیں ہے اور وہ کھیلوں میں حصہ لینے کی اہلیت رکھتے ہیں یا کوالیفائی کر چکے ہیں انھیں ریو ڈی جنیرو کے گیمز میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہئے۔