روسٹر سسٹم کو برخاست کرنے کا مطالبہ

محمد اسحاق صدر آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد کا بیان
نظام آباد:2؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد یونٹ صدر جناب محمد اسحاق حسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ریشنالائزیشن سے اردو میڈیم کو استثنیٰ دینے اور DSC2008اورDSC2012سے فوری روسٹر سسٹم برخواست کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا RTEکے تحت حکومت نے اسکول کے اوقات کو تو تبدیلی کی ہے لیکن افسوس کہ RTEکے تحت اردو میڈیم اسکولس میں مطلوبہ جائیدادوں پر تقررات میں تساہلی کا مظاہرہ کررہی ہے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء خانگی اسکولوں کا رخ کررہے ہیں۔نظام آباد کیلئے 112 اکیڈیمک انسٹرکٹر اردومیڈیم کے لئے منظور کئے گئے جو صرف اور صرف پرائمری اور اپرپرائمری اسکولوں میں تقررات کئے گئے اردو میڈیم کے ہائی اسکولس کو نظر انداز کردیاگیا۔ کئی ایک اردومیڈیم کے ہائی اسکولس ایسے ہیں جہاں مضمون واری ٹیچرس نہیں ہیں بالخصوص ریاضی سائنس جیسے مضامین کے ٹیچرس نہیں ہیںCCEماڈل کے تحت نئی درسی کتب آگئی ہیں اس کے ماڈیولس صرف تلگو میں فراہم کئے جارہے ہیں۔جس سے اردو میڈیم ہائی اسکولس کے ٹیچرس کو مشکلات پیش آرہی ہیں اردو میں ماڈیولس فراہم کرنے کا انہوں نے SCERTکے ڈائرکٹر جناب اوپندر ریڈی سے مطالبہ کیا کہ فوری سائنس اور ریاضی کے ماڈیولس اردو میں فراہم کئے جائیں۔SA1 13؍اکتوبر سے شروع ہونے والے ہیں کئی ہائی اسکولس ایسے ہیں جہاں طلباء ریاضی کی کتاب کھول کر نہیں دیکھے کیونکہ ریاضی کا ٹیچر نہیں ہے ضلع پریشد ہائی اسکول کوٹگیر میں 25سال سے سماجی علم پڑھانے کیلئے ٹیچر نہیں ہے اردو میڈیم ہائی اسکولس میں مزید100اکیڈیمک انسٹرکٹر کی شدید ضرورت ہے ۔SSAکی جانب سے سرکاری اسکولس کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس کا نام تبدیل کرنے کا انہوںنے مطالبہ کیا انہوںنے چیف منسٹر تلنگانہ جناب چندراشیکھررائو، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمودعلی ،رکن پارلیمان نظام آباد کے کویتا سے پرزور مطالبہ کیا کہ اردو کیلئےSpl. DSCرکھاجائے اور نظام آباد میں مطلوبہ593جائیدادوں پر فوری تقررات کئے جائیں دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ اردو میڈیم اسکولس کی بقاء کیلئے کوشش کریں۔
٭٭٭