مدور میں ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم، محمد خواجہ عارف الدین اور دیگر کا خطاب
مدور۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روز نامہ سیاست نہ صرف ایک اخبار ہے بلکہ سماجی و فلاحی تحریک ہے۔ ادارہ سیاست اپنے قیام سے ہی بہتر سماج کی تعمیر میں جٹا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تلنگاہ راشٹرا سمیتی کے ریاستی اقلیتی قائد جناب محمد خواجہ عارف الدین نے ضلع پریشد ہائی اسکول مدور میں عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذریعہ طبع کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک 2017 کا رسم اجراء انجام دے کر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر کے رمیش کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں جناب محمد عبدالباسط ، محمد جہانگیر کے علاوہ جناب انجینئر محمد شریف الحسن، تاج محمد صدر مساجد کمیٹی مدور، فقیر محمد شوکت معاون رکن ضلع پریشد رکن این وینکٹ، کے رمیش ریڈی صدر انجمن امداد باہمی مدور ڈاکٹر محمد خواجہ شفیع احمد، کے جناردھن ریڈی ، آر اپلیا اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔ الحاج انجینئر محمد شریف الحسن اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس نے اس موقع پر اپنی تقریر میں ادعا کیا کہ مذکورہ کوئسچن بینک سے طلباء کو امتحانات کی تیاری میں پوری طرح سہولت فراہم ہوگی نیز 70 تا 80 فیصد نمبرات امتحانات میں حاصل کرسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب تاج محمد صدر مساجد کمیٹی مدور نے اسکولی طلباء و طالبات کو بہترین معلومات پر مشتمل سودمند اسٹڈی مٹریل و کوئسچن بینک مفت فراہم کرنے پر ادارہ سیاست کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول مدور میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طلباء و طالبات میں کوئسچن بینک کے سیٹس تقسیم کئے گئے۔ مسرس ابومحمد معین اطہر عثمانی ڈیویژن رپورٹر سیاست حسن آباد محمد کریم الدین کوثر نمائندہ سیاست مدور کے علاوہ محترمہ شکیلہ بانو، محمد مجاہد محسن ، محمد خواجہ ، روی کمار ستیہ ،نرسیا اور دیگر ٹیچرس طلباء و اولیائے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔