گلبرگہ میںافطا ر پارٹی سے ریاستی وزیر قمر الاسلام کا خطاب
گلبرگہ 28؍جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس سے نہ صرف مسلمان روحانی اخلاقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں بلکہ اس کے لئے ذریعہ عالمی سطح پر اسلام کی حقانیت ثابت ہورہی ہے ۔ اس خیال کا اظہار عالیجناب الحاج ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق پبلک انٹر پرائزس وقف و اقلیتی بہبود ، ضلع نگران وزیر گلبرگہ چیرمین حیدرآباد کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ گلبرگہ نے کیا ہے ۔ وہ کل شام مغل گارڈن فنکشن گلبرگہ میں محمد اصغر چلبل چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے نہایت مہتمم عالشان پیمانے پر ترتیب دی گئی دعوت افطار میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے بھاری اجتماع کو مخاطب کر رہے تھے۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ روزہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کے تمام سربراہان مملکت حتیٰ کہ باراک اوما بھی وہائٹ ہائوز میں دعوت افطار کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ( امریکی صدر) ، الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ روزہ ہر مذہب میں ہے لیکن اسلامی روزہ اپنے اندر زبردست سماجی پہلو رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سماجی مساوات کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔ روزہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک بھوکے پیاسے رہنے کا نام بہنیں ہے بلکہ سماج کے غریب کمزور ، نادار، مفلس افراد کی بھوک پیاس اور ان کی غربت کو محسوس کرنا روزہ کا اصل مقصد ہے ۔ اسی لئے رمضان المبارک میں مسلمان غریبوں ناداروں مفلسوں کی بھر پور مدد کرتے ہیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ہیں ۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ رمضان المبارک شب قدر جیسی مقدس رات رکھتی گئی ہے جس میں قرآن مجید کا نزول ہوا اور اگر یہ مبارک رات کسی مسلمان کو نصیب ہو جائے تو اُسے83سال اور4ماہ کی عبادت کا ثواب حاصل ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر قمرالاسلام نے قرآن مجید کو سارے عالم کے انسانوں کے لئے سرچشمۂ ہدایت قرار دیتے ہیں کیا کہ یہ مسلمانوں کی درعیانہ ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن مجید کے پیام کو غیر مسلموں تک پہنچائیں ۔ انہوں نے تمام روزہ داروں سے افطار کے وقت ، ملک میں امن و سکون اور انسانی بھائی چارہ کے استحکام کے لئے دعا کرنے کی درخواست کی ۔ قبل ازیں مولانا سید عبدالرشید کامل الفقہ صدر مدرس دارالعلوم دینیہ بارگاہ بندہ نوازؒ نے روزہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ روزہ سے جہاں تقویٰ حاصل ہوتا ہے وہیں گناہوں سے اجتناب کرنے اور نیکیوں کو اختیار کرنے کی ترغیب حاصل ہوتی ہے ، انہوں نے رمضان المبارک کے بعد بھی نمازوں کی پابندی کرنے اور گناہوں سے بچنے کی مسلمانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد اگر ہماری زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہ آئے تو پھر ہمارے روزہ رکھنے اور رمضان کی عبادتوں کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے ۔ مولانا سید عبدالرشید نے گلبرگہ شہر میں رمضان المبارک کے دوران ہندو مسلم اتحاد قائم کرنے اور ہندو مسلم مثالی اجتماعات کا انعقاد کرنے کے لئے الحاج قمرالاسلام کی مساعی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ محمد ساجد نظامی ، انجینئر سید سخی سرمست نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا ۔ محمد اصغر چلبل چیرمین جی ڈی اے نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ روزہ کی وجہ سے روزہ دار کا بڑا احترام کیا جاتا ہے غیر مسلم اصحاب بھی روزہ دار کی بڑی تعظیم و تکریم کرتے ہیں ۔ محمد اصغر چلبل نے کہا کہ دعوت افطار کے اہتمام کے ذریعہ ان کا مقصد ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہے، جس میں مسلمانوں کی سر بلندی اور ملک میں امن و خوشحالی لانے کے لئے دعائیں کی جاسکیں اور گلبرگہ شہر میں ہندو مسلم اتحاد کو فروغ مل سکے۔ مہانت شیو آچاریہ سلفل مٹھ شاہ بازار، وجیا دیدی برکماری آشرم، حضرت سید شاہ حسن شبیر حسینی، کے بی شانپا ایم ایل سی، جی رام کرشنا ایم ایل اے، اقبال احمد سرڈگی رکن کرناٹک قانون ساز کونسل،کرناٹک اسٹیٹ چیرمین کوکھیا چندریکا پرمیشوری، کے آر ڈی سی سی ریاست چیرمین بھیما شنکر، این ایس پاٹل انٹلیجنس ایس پی، نارائن رائو کاڑے، ماروتی مانپاڑے، وٹھل دوڈمنی، ڈاکٹر بھارت کونین، تپنا کمکنور، بھاگن گوڑا پاٹل ضلع صدر کانگریس، ڈاکٹر بھیما شنکر بلگندی، بی ایس پاٹل، آدتیہ املن بسواس ریجنل کمشنر، ویپل بنسل ڈپٹی کمشنر گلبرگہ، ایس پی گلبرگہ امیت سنگھ، بھیم ریڈی پاٹل میئر، نتن گتہ دار چیرمین ضلع پنچایت، عبدالحمید فاران، جی ایس رحمت، اشفاق احمد چلبل سابق مئیرس، کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے عہدیداران، کارپوریٹرس، صحافیوں ، سیاسی قائدین و عمائدین شہر کے علاوہ ہندو مسلم عوام کی کثیر تعداد دعوت افطار و طعام میں شریک رہی۔