روزگار کی فراہمی ٹی آر ایس کی اولین ترجیح

جوگی پیٹ۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قائد ٹی آر ایس حلقہ پارلیمان ظہیرآباد شیو کمار اپا نے جوگی پیٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد سے بی بی پاٹل ٹی آر ایس امیدوار ہیں۔ ان کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ بی بی پاٹل امیدوار ٹی آر ایس حلقہ پارلیمان ظہیرآباد عوام کی خدمت کیلئے وہ انتخابی میدان میں ہیں۔ سابق رکن اسمبلی باگنا جوکہ بحیثیت آزاد امیدوار مجوزہ انتخابات میں میدان میں تھے۔ وہ بھی ہریش راؤ سابق اسمبلی سدی پیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ شیوکمار اپا نے کہا کہ کانگریس اور تلگو دیشم نے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں کیلئے کوئی ٹھوس ترقیاتی کام انجام نہیں دیئے جس کی وجہ سے آج دن بہ دن بیروزگاری میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد میں عوامی مسائل کا انبار لگ چکا ہے۔ اس کے ذمہ دار کانگریس کے سابق ایم پی اور ایم ایل اے ہیں کے سی آر کی قیادت میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ٹی آر ایس امیدوار پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد بی بی پاٹل کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظہیرآباد کے سابق رکن اسمبلی باگنا کے ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد حلقہ پارلیمان ظہیرآباد میں ٹی آر ایس مزید مستحکم و مضبوط ہوچکی ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان و قائدین بھی ٹی آر ایس پارٹی میں بہ کثرت شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ کے 7 اسمبلی حلقوں ظہیرآباد، حلقہ اسمبلی اندول، حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ، حلقہ اسمبلی کاماریڈی، ایلاری اور جکل کے عوام سے ٹی آر ایس امیدوار پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد بی بی پاٹل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔