حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) فلم انڈسٹری میں کام نہ ملنے سے دالبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ وکرم جو موسی پیٹ علاقہ کا ساکن پیشہ سے فلم انڈسٹری میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ گذشتہ چند دن سے وکرم کام نہ ہونے سے پریشان اور موقع ختم ہوتا دیکھ کر وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کوکٹ پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔