روزگار پر مبنی مفت فنی تربیت، اقلیتی نوجوانوں سے درخواستیں مطلوب

بھینسہ۔ 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مائناریٹی ویلفیر آفیسر کے کشن کی اطلاع کے بموجب ضلع نرمل کے مسلم و اقلیتی طلبہ کو محکمہ اقلیتی بہبود کے زیراہتمام تین ماہ کیلئے مختلف کورسیس PGDECE، DECE، ہارڈویر اینڈ نیٹ ورکنگ، اور ویب ڈیزائننگ کی مفت تربیت فراہم کی جارہی ہے جس کے لئے ضلع نرمل اور بھینسہ ڈیویژن کے بے روزگار دسویں جماعت، انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کامیاب طلباء و طالبات جن کی عمر 18 سال تا 35 سال کے درمیان اپنے تعلیمی اسنادات اور انکم سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ کے علاوہ 5 فوٹوز کے ہمراہ ضلع مائناریٹی ویلفیر دفتر یا بھینسہ اُردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر پر 19 جنوری بروز ہفتہ تک درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440687602 اور 9848890681 پر ربط پیدا کریں۔