روزگار پر مبنی تربیتی کورسیس

محبوب نگر۔/23مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر وینکٹیشورلو کے بموجب اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو روزگار پر مبنی کورسیس کی تربیت کا نظم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دسویں کامیاب طلباء و طالبات کو ایمبرائیڈری، ٹیلرنگ، پیرا میڈیکل کورسیس، ڈرائیونگ، بیوٹیشن ، پری پرائمری ٹیچر ٹریننگ کے علاوہ 15نوعیت کے کورسیس کی ٹریننگ دی جائے گی۔18 تا 35 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں درخواست دے سکتے ہیں۔ شہری علاقوں کے طلباء کے والدین کی سالانہ آمدنی 2لاکھ روپئے اور دیہی علاقوں کے طلباء کے والدین کی آمدنی دیڑھ لاکھ سے زائد نہ ہو۔ درخواست کے ساتھ صداقتنامہ آمدنی، آدھار کارڈ، راشن کارڈ منسلک کیا جانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ ضلع میں 314 بیروزگار طلباء و طالبات کو تربیت کیلئے 47 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ مزید تفصیلات ضلع مائناریٹی ویلفیر آفس محبوب نگر سے دفتر کے اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اقلیتی طلبہ سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔

تحصیل آفس محبوب نگر میں رجسٹریشن کی سہولت
٭ تحصیل آفس محبوب نگر میں بھی اب رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہے گی۔ 2جون سے تحصیل دفاتر میں بھی رجسٹریشن کے کاموں کا آغاز ہوگا۔ ریاست کے وہ دفاتر جہاں رجسٹریشن آفس نہیں ہیں وہاں پر تحصیل کے دفاتر میں رجسٹریشن کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ریاستی حکومت نے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ضلع محبوب نگر میں کلکٹریٹ سے اوٹکور، سی سی کنٹہ، ماگنور، کرشنا مقام کے تحصیل دفاتر کو رجسٹریشن میں کام آنے والی اشیاء روانہ کی گئی ہیں۔