روزگار نہ ہونے سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) روزگار کی تلاش میں ایک اور روزگار چلا جانے سے ایک دو افراد نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات جیڈی میٹلہ اور اپل پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 22 سالہ لکشمی آنند کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سنجے گاندھی نگر جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ دو ماہ قبل اس کی ملازمت چھوٹ گئی تھی اور وہ ملازمت کی تلاش میں پریشان تھا جس میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 22 سالہ روی تیجا جو اپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ مشرقی گوداوری ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے نانا اور مامو کے یہاں رہتا تھا اور خود کو بوجھ تصور کر رہا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔