روزنامہ ’سیاست‘ میں شائع شدہ خبر کا اثر

مہادیورپور۔13ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ سیاست میں بروز جمعہ شائع کی گئی خبر منتھنی سب ڈیویژن میں وبائی امراض پر کریم نگر کے اڈیشنل جوائنٹ کلکٹرٹی نامبیا نے آج ہاسپٹل پہنچ کر مریضوں کو فراہم سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ مریضوں کو ہر قسم کی سہولت دینے پر توجہ دیں۔اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر نے ہاسپٹل میں عدم استعمال جنریٹر اور پانی کے نلوں کو مرمت کروانے کی سخت ہدایت دی ۔اس کے علاوہ اڈیشنل جے سی نے مریضوں کو ہر روز صبح دودھ اور روٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی اور ہاسپٹل کے فورتھ کلاس ایمپلائیز‘ فارما سسٹس اور لیاب ٹیکشنین موجود نہ رہنے پر انہیں انتباہ دیا ۔ بعد ازاں اڈیشنل جوائنٹ کلٹر نے پی ایچ سی کے ڈاکٹر کو ہاسپٹل میں موجود نہ رہنے پر بھی براہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرس کو کہا کہ جلد از جلد ہاسپٹل پہنچ کر خدمت جاری رکھیں ۔ اسکے علاوہ انہوں نے ہاسپٹل کے انچارج ڈاکٹر راجو سے کہا کہ مہادیو پور میں موجود تمام ہاسٹلوں کو جاکر طلبہ کو طبی خدمات انجام دیں ۔ اس کے علاوہ اڈیشنل جے سی نے مہادیوپور میں موجود ہاسٹلوں کا معائنہ کرتیہ وئے ہاسٹلوں میں طلبہ کیلئے ہرقسم کی سہولت فراہم کرنے کی وارڈنوں کو ہدایت دی ۔ اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر نے کہا کہ میں پھر دوبارہ جائزہ کیلئے آنے تک انہیں ہر قسم کی سہولت ہاسپٹلوں اور ہاسٹلوں میں دکھائی دینی چاہیئے ۔