نظام آباد میں کوئسچین بنک کی تقسیم ، سمیر احمد کا خطاب
نظام آباد :10؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)روزنامہ سیاست کے کوسچن بینک کی تقسیم آج نظام آباد کے دھاروگلی ہائی اسکول ، قلعہ ہائی اسکول ، خلیل واڑی ہائی اسکول میں تقسیم عمل میں آئی۔ روزنامہ سیاست کی جانب سے ہر سال ایس ایس سی کوسچن بینک اُردو ، انگلش اور تلگو میڈیم زبانوں میں شائع کی جاتی ہے اور ہر سال تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور شہر میں ایس ایس سی کے طلباء و طالبات میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ آج نظام آباد دھاروگلی ہائی اسکول ، قلعہ ہائی اسکول ، خلیل واڑی ہائی اسکول میں سیاست کے ایجنٹ محمد فہیم الدین ، قائد ٹی آرایس سمیر احمد کے علاوہ صدور مدرس دھاروگلی ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر سعید ، خلیل واڑی ہائی اسکول ٹیلیفون کالونی آٹو نگر ہیڈ ماسٹر سید ذاکر ، سید یوسف کے ہاتھوں اس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر سمیر احمد نے بتایا کہ روزنامہ سیاست نہ صرف ایک اخبار ہے بلکہ تحریک ہے ۔ سیاست کے ذریعہ کئی فلاحی کام انجام دئیے جارہے ہیں قوم و ملت کیلئے سیاست کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک قابل ستائش ہے اور اخبار سیاست ہندوستان بھر میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے انہوں نے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، نیوز ایڈیٹر عامر علی خان ، منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر علی خان کی تعلیمی اور ملی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمی امداد کے باعث کئی افراد کو اعلیٰ تعلیم فراہم ہونے کا موقع حاصل ہورہا ہے انہوں نے سیاست کی ملی خدمات کی بھی ستائش کی ۔ طلباء سے خواہش کی کہ سیاست کوسچن بینک کے مطالعہ کے ذریعہ اعلیٰ نشانات حاصل کریں ۔