روتے آفتاب کوشعیب ملک نے تسلی دی

دبئی ۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیا کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو 3 وکٹ سے شکست اور میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔ آخری اووروں میں پاکستان کو تیزی سے رن بنانے کی ضرورت تھی، لیکن مجیب الرحمن اور راشد خان نے پاکستان پر ایسا دباؤ بنایا کہ میچ پھنستا نظر آیا۔ شعیب ملک کریز پر ٹکے ہوئے تھے۔ آخری اوور میں 10 رن کی ضرورت تھی اور افغانستان کے اسٹرائک گیندباز آفتاب عالم کو گیند تھما دی گئی۔ شعیب ملک نے پہلی گیند پر کرارا شاٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند روک لیگئی۔ دوسری گیند پرشعیب ملک نے چھکا لگادیا اور تیسری گیند پر چوکا لگا کر میچ ختم کر دیاچھکا اور چوکا کھانے والے آفتاب عالم افسوس میں سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ ہار کی وجہ بننے پر ان کی آنکھوں سے آنسو بھی نکلنے لگے۔راشد خان اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں سمجھایا ۔ آفتاب کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ ایسے میں شعیب ملک خود ان کے پاس گئے اور ان کے کندھے پر اپنا ہاتھ رکھا، آفتاب کو سمجھایا کہ یہ کھیل ہے اور اس میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔