رنگے ہوئے بال آج کل فیشن میں ہے۔ اب ہیئر کلر کا استعمال صرف گرے بالوں کو چھپانے کیلئے نہیں کیا جاتا بلکہ یہ آج کا جدید اسٹائل ہے۔ نوجوان لڑکیوں کیلئے رنگے ہوئے بال اب بالوں کی سجاوٹ کے لوازمات کا ایک لازمی حصہ ہیں۔بالوں کو رنگنے کیلئے مختلف اقسام کے ہیئر کلرنگ پراڈکٹس کی وسیع ورائٹی بہ آسانی دستیاب ہے اور بالوں کو مختلف رنگوانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اب بال کو رنگوانا صرف فلمی اداکاروں، فیشن ماڈلس اور سیلیبریٹیز تک ہی محدود نہیں رہا ہے بلکہ اسے ہر طبقے میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور یہ فیشن کا نیا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔ اسٹریکنگ ہائی لائننگ یا بالوں کو مکمل طور پر ایک نئے رنگ میں رنگ دینا نئے فیشن کے نئے رجحانات ہیں جوکہ نوجوان لڑکیوں میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ نہ صرف نوجوان نسل میں بلکہ وہ افراد جو عمر گزشتہ کو آواز دینا چاہتے ہیں، وہ بھی اس نئے فیشن کو اپنے لئے نعمت غیر مترقبہ سمجھ کر خوشی خوشی اپنارہے ہیں۔
درست رنگ کا انتخاب:۔ بالوں کیلئے موزوں و مناسب رنگ منتخب کرنے کیلئے بالوں کی قدرتی رنگت بنیاد بن سکتی ہے۔ بالوں کیلئے ایسا رنگ منتخب کیجئے، جو آپ کے بالوں کی قدرتی رنگت کے قریب ترین ہو۔ اگر آپ اپنے بالوں پر کوئی نیا تجربہ کرنا چاہتی ہیں تو بھی آپ کی کوشش یہ ہونی چاہئے کہ آپ جو رنگ منتخب کریں، وہ آپ کے بالوں کی قدرتی رنگت سے بس قدرے مختلف ہو یا روکھے بالوں کیلئے یکسر مختلف رنگ کا استعمال آپ کی شخصیت کو مضحکہ خیز بھی بناسکتا ہے۔ اگر آپ کے بالوں کی رنگت قدرتی طور پر گہری سیاہ ہے تو آپ سرخ کاپر اور لائٹ براؤن شیڈ منتخب کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کے بال ہلکی رنگت کے حامل ہیں تو آپ شیمپئنس بلونڈ اور گلوڈمگر جیسے رنگوں کا انتخاب کرسکتی ہیں اور اگر آپ کے بالوں میں سفید رنگ کے بال بے حد نمایاں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ جو رنگ آپ اپنے بالوں میں استعمال کریں اس کے نتائج شاید آپ کی اُمیدوں کے مطابق نہ ہوں، ایسے مواقع پر یہ بہتر ہوتا ہے کہ پہلے بالوں کا ہیئر مکرشیٹ کروالیا جائے۔ اس کیلئے سر کے بالوں کے تھوڑے سے حصہ پر اپنا منتخب کیا ہوا رنگ لگاکر آزمالیا جائے کہ گرے بالوں پر رنگ کیا آرہا ہے۔
بالوں کیلئے ہیئر کلر کے انتخاب کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ ایسا رنگ منتخب کریں جوکہ آپ کے لباس کے رنگوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہو۔ اپنی الماری کھولیں اور اس میں موجود اپنے کپڑوں کا جائزہ لیں۔ جی ہاں! آپ کی الماری میں ہر رنگ کا لباس موجود ہے اور اب آپ سوچ رہی ہیں کہ آپ کس طرح اپنے کپڑوں کے ساتھ اپنے ہیئرمکر کو ہم آہنگ کرسکتی ہیں۔ اگر آپ غور سے اپنی الماری کا جائزہ لیں گی تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کے کپڑوں کی رنگت پر جوش حرارت سے بھرپور ہے یا پھر دھیمے اور ٹھنڈے رنگوں پر مشتمل ہے۔ حرارت بھرے رنگ اورینج، زرد، گلابی پر مشتمل ہے۔ ان رنگوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے بالوں کے رنگ گولڈ براؤن، سرخی مائل بھورا میاگی اور سنیڈہ بلونڈ وغیرہ ہیں۔ ٹھنڈے رنگوں سے مطابقت رکھنے والے ہیئر کلر گہرا سیاہ پیش بلونڈ، پلاٹینم اور برگنڈی ہیں۔ اب یہ بات پر منحصر ہے کہ آپ کی وارڈروپ میں کونسے رنگ سب سے زیادہ نمایا ںہیں۔ آپ اپنے لباس کے رنگوں سے مطابقت کرتے ہوئے اپنے لباس کے رنگوں سے مطابقت کرتے ہوئے اپنے بالوں کے لئے موزوں ہیئر کلر منتخب کرسکتی ہیں۔
رنگے ہوئے بالوں کی دیکھ بھال اور حفاظت:۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بالوں میں رنگت دیر تک قائم رہے تو کاپر اور سرخ رنگ کے استعمال سے گریز کریں۔ کیونکہ یہ ایسے رنگ ہیں جو جلد اور آسانی سے مدھم پڑجاتے ہیں۔ بال رنگوانے کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ کسی مستند اور معیاری کمپنی کا شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کریں جو آپ کے رنگے ہوئے بالوں سے مطابقت رکھتا ہو۔ یہ اس امر کو یقینی بنائے گا کہ آپ اپنے ہیئر کلر کو بہت لمبے عرصے تک محفوظ کرسکتی ہیں۔ ایک مرتبہ جب آپ اپنے بالوں کو رنگوانے سے مطمئن ہوجائیں تو پھر روزانہ کی بنیاد پر اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال کریں گی اور اپنے بالوں کی صحت کا خیال رکھیں گی۔ اگر آپ اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال کریں گی تو اس سے بالو ںکو پہنچنے والا نقصان بھی کم ہوگا اور آپ کے بال ہمیشہ صحت مند رہیں گے۔بالوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ بالوں کو براہ راست سورج کی شعاعوں کی زد سے بچایا جائے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کم PH لیول والا شیمپو استعمال کریں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ بالوں کا رنگ دیر تک قائم رہے تو جلدی جلدی شیمپو کرنے کے عمل سے گریز کریں۔ ہفتہ میں دو دفعہ بالوں کو شیمپو کرنا آئیڈیل ہے۔