رنگاراجن رپورٹ پر مایاوتی کی تنقید

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غربت کے بارے میں رنگاراجن کمیٹی کی تازہ رپورٹ صدر بی ایس پی مایاوتی کی تنقید کا نشانہ بن گئی، جنہوں نے حکومت پر ضرب لگاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے تخمینے ’’غریبوں کے ساتھ مذاق‘‘ ہیں۔ جو اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں، بی ایس پی ان کی تائید نہیں کرتی۔ صدرنشین سی رنگاراجن نے وزیر منصوبہ بندی راؤ اندراجیت سنگھ کو رپورٹ پیش کی ہے جس کے بموجب روزانہ 47 روپئے سے کم آمدنی والا شخص غریب کہلاتا ہے جبکہ سریش تنڈولکر کمیٹی نے یہ حد 33 روپئے مقرر کی تھی۔ رنگاراجن کمیٹی ، تنڈولکر کمیٹی کی رپورٹ پر نظر ثانی کیلئے قائم کی گئی تھی۔