رنبیر کپور اور دیپیکا طویل عرصہ بعد لورنجن کی فلم میں ساتھ ساتھ

طویل عرصہ سے رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کے فائنس ایک ساتھ انہیں اسکرین شیر کرتے دیکھنا جاہتے ہیں وہیں ایکٹر کے فائنس کے لئے اچھی خبر ہے کہ ’’تماشہ‘‘ کے بعد ایک بار پھر یہ جوڑی آن اسکرین دکھائی دینے والی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جلد ہی دونوں لورنجن کی اگلی فلم میں ساتھ دکھائی دیں گے۔ وہیں بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ اس فلم میں ان کے ساتھ اجئے دیوگن بھی دکھائی دیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بہت سارے پراجکٹس کو دیکھنے کے بعد دیپیکا اور رنبیر نے اس پراجکٹ کے لئے حامی بھردی ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ اس فلم میں اجئے دیوگن رنبیر کپور کے والد کے کردار میں دکھائی دیں گے جو فائنس کے لئے ایک الگ بات ہوگی۔ اب اندازہ لگایا جارہا ہے کہ 2019 کے اختتام تک ہی یہ فلم سیٹ پر چلی جائے گی۔ خیر رنبیر اور دیپیکا کے مداحوں کے لئے یہ خبر ہی خوش کرنے والی ہے کہ ایک بار پھر سے یہ جوڑی آن اسکرین دکھائی دے گی۔