نئی دہلی ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ سرکاری افسر رنبیر سنگھ کا دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔ رنبیرسنگھ نے جو 1991 ء بیاچ کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔ وجئے کمار دیو کی جگہ لیں گے ۔ دہلی چیف الیکٹورل آفس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’رنبیرسنگھ جو قبل ازیں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ دہلی کے نئے چیف الیکٹورل افسر مقرر کئے گئے ہیں ‘ ۔ دیو نے حال تک اس عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی ۔ بعد ازاں وہ حکومت دہلی کے چیف سکریٹری مقرر کئے گئے تھے ۔ وزارت امور داخلہ نے جمعرات کو ایک ’’حکمنامہ جاری کرتے ہوئے 1987 ء کے اگموٹ (اروناچل پردیش ، گوا ، میزورم و مرکزی زیرانتظام علاقوں کے)کیڈر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسر رنبیر سنگھ کا تقرر کیا تھا ۔ دوسری طرف وجئے کمار دیو اب انشو پرکاش کی جگہ لیں گے۔