ممبئی۔15 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سابق آف اسپنر رمیش پوار قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے جن کو معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر رواں برس ویسٹ انڈیز میں منعقد شدنی آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ تک ذمہ داری دی گئی ہے۔بی سی سی آئی سے جاری کردہ بیان کے مطابق رمیش پوارجو کہ گزشتہ ایک ماہ سے عبوری بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے انہیں باضابطہ طور پر نومبر میں ورلڈ کپ تک مستقل طور پر ویمنز ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ وہ گزشتہ دنوں عہدے سے مستعفی ہونے والے سابق کوچ تشار کی جگہ عارضی طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور انہیں دو ٹسٹ کے علاوہ 31 ونڈے میچز کا تجربہ حاصل ہے۔