ممبئی، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ میں پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔ تاہم اس ایونٹ میں سابق کپتان رمیز راجہ مائیک کے پیچھے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ ایونٹ کی 26 رکنی مضبوط کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔ اگرچہ اظہر محمود اور عمران طاہر آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے لیکن انھیں برطانوی اور جنوبی افریقی پاسپورٹ کی وجہ سے یہ موقع ملا ہے۔ آئی پی ایل میں اس بار چار سابق خاتون کرکٹرز بھی کمنٹری کے جوہر دکھائیں گی، ان میں انجم چوپڑہ، ایشا گوہا، لیزا استھالیکر اور مالینے جونز شامل ہیں۔ انجم چوپڑہ ہندوستان کی سابق کپتان اور بیٹسمن ہیں، وہ پہلے بھی کئی ٹورنمنٹس میں اسٹوڈیو میں ذمے داریاں نبھا چکی ہیں۔