رملہ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی افواج نے فلسطین کے سیاسی دارالحکومت پر آج علی الصبح دھاوا کیا اور ایک محفوظ علاقہ کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور مقبوضہ مغربی کنارہ میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ آگ قریبی سبزی منڈی تک پھیل گئی تھی جسے بعدازاں بجھادیا گیا۔ دریں اثناء المنارہ چوک بستی رملہ میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کی جھڑپیں ہوئیں۔ زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ اسرائیلی دھاوا مخالف دہشت گردی فنڈ کی رقم پر قبضہ کرنے کیلئے تھا۔