لندن۔ 22اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) رملہ علی آئندہ اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں صومالیہ کی نمائندگی کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔رملہ علی جنگ زدہ ملک سے نقل مکانی کرکے بچپن میں انگلینڈ آئی تھی اور 2015میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ جیتی جبکہ 2016میں انگلینڈ باکسنگ الیٹ نیشنل چیمپئن بن گئی۔حیران کن امریہ ہے کہ رملہ علی کے گھر والے اس کے باکسنگ کھیلنے سے واقف نہیں ہوسکے اور وہ قومی چیمپئن بن گئی۔رملہ نے اس ضمن میں کہا ک اس کے والدین باکسنگ کے سخت خلاف ہیں ۔