رمضان کے پہلے عشرے میں پھلوں کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی۔5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے ناجائز منافع کی غرض سے مارکیٹوں سے پھل غائب کر دیئے ہیں۔صارفین ان ذخیرہ اندوز منافع خوروں کی سازش کو اپنے کامیاب بائیکاٹ مہم سے ناکام بنائیں۔ گزشتہ کئی سال سے اشیائے خور و نوش، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔