رمضان و عید کے فلسفہ کو حقیقی زندگی میں اپنانے کی ضرورت

سنگاریڈی میں عید ملاپ تقریب سے محمد ریاض الدین ،ناظم جماعت اسلامی کا خطاب
سنگاریڈی 3 جولائی ( سیاست ڈسیڑکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ٹی۔این۔جی اوز بھون سنگاریڈی میںمنعقدہ عیدملاپ تقریب سے شعبہ دعوت جماعت اسلامی کے ذمہ دار خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سماج میں غیر تہذیب یا فتہ ,جھگڑ الو,غیر انصاف پسند اور مختلف بدکاریوں میں مبتلا انسانیت کو تہذیب یافتہ امن پسند انسانوں میں تبدیل کرنے والی اعلی کتاب کے نزول کا مہینہ ماہ رمضان اس ماہ کے روزوں کے ذریعہ سے خدائی احکامات پر عمل آوری اور اللہ کے نظام کو قائم کرنے والے کوتیارکر تا ہے اس ماہ کے ذریعہ سے تقوی ایثاروقربانی غریب ومحتاج کی مدد اور صبر جیسے اقدار کا فروغ ہوتا ہے انہوں نے برادران وطن سے خواہش کی ھیکہ ہم کو حقیقی پروردگارکی تلاش کرناچاہیے اور انہوں نے کہاکہ تما م مذہبی کتابوں میں موجود ایک اللہ کی بندگی کو تو سب ہی مانتے ہیں لیکن حقیقی تصور جیسے و ہ ایکتا ہے نہ اس کی کوئی اولاد ہے نہ اس کے اختیارمیں کوئی شریک ہے ان باتوں سے ناواقف لوگوں کو واقف کروانا ہماری ذمہ داری ہے آر ۔ستیہ ناراینا ضلعی صدر ٹی۔آریس سابقہ MLC نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد عیدملاپ کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے تلنگانہ کی تشکیل تما م مذاہب کے افراد کی دعاوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے رمضان انسانوں کو صبر اور رحم ,آپسی بھائی چارہ کا درس,اور ایک مثالی سماج کی تشکیل کیلئے راہ فراہم کرتاہے ,محمد ریاض الدین ناظم ضلع میدک جماعت اسلامی ہندنے کہاکہ رمضان اور عید کے فلسفہ وتعلیمات کو حقیقی زندگی میں اپنا کر قوم وملت ریاست وملک کی ترقی کیلئے کام کریں ٗاس جلسہ سے CSI Church کے ذمہ دار دیواورم نے کہا کہ ساتھی افراد میں بھائی چارگی آپسی محبت کی فضاء کو فروغ دیںزمین پر رہنے والے تمام جانداروں کی قدر کریںاور اس جلسہ سے JAC چیرمین اشوک کمار ,ایم ۔جی ۔انور MPJ ضلع صدر نے خطاب کیا افتتاحی کلمات محمد غوث محی الدین امیرمقامی جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی نے پیش کئے جلسہ کا آغاز محمد معیز الدین ناظم شعبہ دعوت کی تلاوت وترجمانی سے ہوا نظامت کے فریض ایم۔اے ۔مجیب نے انجام دئے محمد اطہر محی الدین شاہدنے شکریہ کے کلمات پیش کیے۔